بھارتی ریاست گجرات میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،متعدد افراد ہلاک

سورس: Representational Image

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جب کہ مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گجرات میں غیر معمولی بارشیں ہو رہی ہیں جس دوران دریاؤں کی سطح میں بھی خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پانی کی سطح میں خطرناک اضافے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 27 اگست سے لے کر 31 اگست تک سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap