منشیات کیس ؛سی سی پی او لاہور کی رپورٹ مسترد، اے آئی جی لیگل کی سرزنش ہو گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سی سی پی او لاہور کی رپورٹ مسترد کردی،عدالت نے اےآئی جی لیگل محمد حسین چوہان کی سرزنش کردی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ پولیس افسر کی کیسے جرأت ہوئی کہ وہ کہے ہم موجود تھے لیکن سرکاری وکیل نہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواستوں پر سماعت کی،سی سی پی او لاہور عدالت کے رو برو پیش ہوئے،عدالت نے سی سی پی او لاہور کی رپورٹ مسترد کردی،عدالت نے اےآئی جی لیگل محمد حسین چوہان کی سرزنش کردی۔

عدالت نے کہاکہ آپ محض مفروضوں پر کام کرتے ہیں،عدالت میں سی سی پی او نے حقائق کے برعکس رپورٹ پیش کی،آپ نے عدالتی کارروائی کی کس طرح غلط تشریح کی،عدالت نے اے آئی جی لیگل پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ عدالتی انکوائری کریں گے؟پولیس افسر کی کیسے جرأت ہوئی کہ وہ کہے ہم موجود تھے لیکن سرکاری وکیل نہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap