کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بارش اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر سے 30پروازیں تاخیرکا شکار ہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701کی جدہ روانگی میں ڈھائی گھنٹے تاخیرہے،پی آئی اے کی پرواز پی کے 302کی لاہور روانگی میں 2گھنٹے تاخیرہے، اسی طرح پی آئی اے کی اسلام آباد کی پرواز پی کے 300تاخیر سے 11بجے روانہ ہوگی،استنبول کی پرواز ٹی کے 709میں 3گھنٹے تاخیرسے صبح 9بجے روانہ ہوگی،مدینہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 744کی آمد میں 4گھنٹے تاخیرہے،جدہ سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 768کی آمد میں سوا گھنٹہ تاخیرہے۔