رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اور سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری کرلی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سندھ، پنجاب اور بلوچستان پولیس کے مشترکہ آپریشن کی تجویز دی گئی ہے۔ادھر پنجاب حکومت نے ہائی ویلیو ٹارگٹ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ اور خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کردیئے ہیں۔رحیم یار خان میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ ماچھکہ تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے جس میں کوش، سیلرا، شر اور اندھڑگینگ کے 131جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشتگردی ،قتل ،اغواء اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔