کیا ربیکا خان اورحسین ترین کا بریک اپ ہوگیا ؟

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خوبصورت ڈیجیٹل تخلیق کار اور پاکستان کی صف اول ٹک ٹاکر ربیکا خان کی نئی بریک اپ ریل نے ربیکا اورحسین کے درمیان تعلقات کے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

ربیکا خان نے انسٹاگرام پر ایک بریک اپ ریل پوسٹ کی ہے ۔ ریل میں انہوں نے محبت میں ڈوبے دو لوگوں کے سفر کو دکھایا اور بریک اپ کے بعد ایک لڑکی کو روتا ہوا دکھایا ہے ، جو اس رشتے کے ٹوٹنے کے درد کو ظاہر کرتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabeeca Khan (@rabeecakhan)

اس انسٹاگرام ریل دیکھنے کے بعد سوشل میڈیاپرانکے رشتے کو لے کر مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہےاور ان کےتقریبا تمام فالوورزکا خیال ہے کہ وہ اپنے اور حسین کے بریک اپ کا ایک اشارہ دے رہی ہیں۔ اور یہ پوسٹ حسین کے انہیں چھوڑنے کے بعد پوسٹ کی گئی ہے۔ لیکن کئی مداحوں نےانہیں ہمیشہ خوش رہنے کی دعا بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ ربیکا خان نے جون میں اپنے بہترین دوست حسین ترین سے منگنی کی تھی۔ اور ان کے مداح اس منگنی پربہت خوش ہیں، جو اس رشتے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap