غزہ میں جنگ بندی کیلئے بہت قریب پہنچ چکے ہیں: امریکی صدر

دوحا (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی ڈیل کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بغیر دوحا میں امریکا، اسرائیل، قطر اور مصر کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نئے دور کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پر امید ہیں کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات طے پا جائیں گے، غزہ میں جنگ بندی سمجھوتے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں۔حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایران کی جوابی کارروائی کے خدشے پر امریکی صدر نے کہا کہ خطے میں کسی بھی ملک کو امن مذاکرات کی کوششوں کو متاثر نہیں کرنا چاہئے۔دوسری جانب حماس نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قطر میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے امریکا نے جو تجاویز پیش کی تھیں ان پر عمل درآمد کروائے جبکہ اسرائیل نے کسی بھی سیز فائز کے امکان کے بغیر امریکا اور دیگر ثالثییوں کا حماس کو یرغمالیوں کی رہائی سے انکار کرنے سے باز رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک تجویز پیش کی ہے جس سے اسرائیل اور حماس کے درمیان دوریاں کم ہوں گی۔غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا، اسرائیل، قطر اور مصر کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورقاہرہ میں شروع ہو گا جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے اور معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کی نئی تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap