بھارتی ریاست کیرالہ میں بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد93ہوئی

کیپشن: فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

ترواننت پورم (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست کیرالہ میں بارش نے تباہی رکھی ہے۔

حکام کے مطابق مون سون کی بارشوں سے چائے کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے، لینڈسلائیڈنگ کے باعث 93 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کیچڑ اور ملبے سے 250 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی ساحلی ریاست کیرالہ بارشوں سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، ضلع وایناڈ کے متاثرہ علاقے میں ریلیف کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینارائے وجیان نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 93 لاشیں مل چکی ہیں، یہ ہماری ریاست میں آنے والی بدترین قدرتی آفات میں سے ایک ہے۔ریسکیو کیے گئے مزید 128 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔


وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میری ہمدردیاں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جن کے عزیز و اقارب زخمی ہوئے ہیں یا ان کی جانیں گئی ہیں۔‘


وایناڈ کا علاقہ چائے کے باغات کے لیے مشہور ہے جو اس کے پہاڑی علاقوں میں واقع ہیں اور یہاں کاشت کاری اور شجرکاری کے لیے عارضی مزدوروں پر انحصار کیا جاتا ہے۔


ضلع میں کئی مقامات پر فجر سے قبل یکے بعد دیگرے مٹی کے دو تودے اس وقت گرے جب یہاں کے زیادہ تر رہائشی سو رہے تھے۔


نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں بچ جانے والے افراد کی تلاش اور ریسکیو کے عملے کی جانب سے لاشوں کو کیچڑ سے نکالتے اور علاقے سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap