سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کی عدالتی دستاویز چوری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریق کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کردیا اور بتایاکہ دستاویزات کو کوریئر سروس سے اسلام آباد بھیجا جارہا تھا۔

کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریق کو بتایاکہ کوریئر سروس کی گاڑی دورانِ سفرچھین لی گئی اور گاڑی چوری ہونے کی صورت میں آپ کے عدالتی دستاویزات بھی چوری ہوگئے۔

کورٹ ایسوسی ایٹ کی فریق کو ہدایت کی کہ آپ جلدازجلد نئی درخواست عدالت میں جمع کروائیں تاکہ کاروائی متاثر نہ ہو۔

جیو نیوز کے مطابق دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجے جارہے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap