اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پشاور کی ایک بڑی ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے ذریعے کی گئی ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑلی ہے۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز (نارتھ) اسلام آباد نے ایک بڑے ٹیکس فراڈ کا سراغ لگایا ہے جس میں پشاور کی کمپنی "پریمیم ٹیکسٹائل بلینکٹ انڈسٹری" کی جانب سے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کا ناجائز فائدہ اٹھا کر تقریباً 1.9 ارب روپے کے محصولات اور ٹیکسز کی چوری کی گئی ہے۔
دوسری جانب ٹیکسٹائل کمپنی نے فیصلے کے خلاف کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل اسلام آباد میں اپیل دائر کی اور کسٹمزایپلٹ ٹریبونل نے بھی نہ صرف ابتدائی حکم نامہ برقرار رکھا بلکہ کمپنی کو 1.9 ارب روپے کے واجب الادا محصولات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ 3.9 ارب روپے سے زائد سر چارج بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔