پاک فضائیہ کے4 طیارے برطانوی ایئر شو میں شریک

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو (ریاٹ) 2025 میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کے 4 طیارے برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ پہنچ گئے۔ ریاٹ ویب سائٹ کے مطابق ائیر شو میں شامل پاکستانی طیاروں میں پاک فضائیہ کے نمبر 8 اسکواڈرن کے 2 جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور نمبر 6 اسکوڈرن کا سی 130 ہرکولیس طیارہ شامل ہیں جبکہ لاجسٹک سپورٹ کے لیے نمبر 10 اسکوڈرن کا آئی ایل 78 طیارہ بھی برطانیہ پہنچا ہے۔

ریاٹ 2025 کا باقاعدہ آغاز 18 جولائی سے ہوگا تاہم شو کے لیے طیاروں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ ائیر شو کے لیے پہنچنے والے ابتدائی طیاروں میں شامل تھا، طیارے کے اگلے حصے پر شاہین کو پینٹ کیا گیا ہے جبکہ طیارے کی دم پر پاک فضائیہ کے مختلف طیارے اور ڈرونز پینٹ کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ائیر شو کے لیے پہنچنے والے ایک جے ایف 17 تھنڈر طیارے پر بھی منفرد مارکنگز پینٹ کی گئی ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap