سورس: فائل فوٹو
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات کے قریب مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں3 بے گناہ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا معصوم اور نہتے مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت فعل ہے۔ دہشتگرد سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کر امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں، تاہم قوم کی مکمل حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔