لاہور کا بڑا کاروباری مرکز حفیظ سینٹر  تباہی سے بچ گیا،تاجروں کاپنجاب حکومت کو خراج تحسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاجر برادری کی جانب سے کروڑوں روپے کے نقصان سے بچانے پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے آگ لگنے کے واقعے کے چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کا عملہ حرکت میں آ گیا اور شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کو بروقت کارروائی کرکے قابو پالیا۔ حفیظ سینٹر کے تاجروں نے کہا کہ فوری اور بروقت کارروائی نہ ہوتی تو تمام کاروباری برادری کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap