چینی کی درآمد پر ٹیکسز میں چھوٹ ،18 فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد کردیا گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چینی کی درآمد پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ فراہم کردیا ہے۔ جس کے بعد چینی کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں چینی درآمد کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025ء مقرر کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کے دو نئے ایس آر او کا اجراء کیا گیا۔ ایس آر او نمبر 1216 اور ایس آر او 1217 کے بعد سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد کردی گئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap