لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کے انتظامات انتہائی شاندار اور منظم رہے۔ عالمی حالات کے تناظر میں اس سال محرم الحرام حساس تھا لیکن حکومتی حکمت عملی، علما کرام کی رہنمائی، اور عوام کے تعاون سے عشرہ بخیر و عافیت گزر گیا۔ مذہبی ہم آہنگی کی فضا قابلِ تحسین رہی، اور علماء کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنا اس ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے بعد اب’’سدھرا پنجاب‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد پنجاب کو جرائم سے پاک بنانا ہے۔ اس ضمن میں سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی سب کےسامنے ہے۔سوشل میڈیا پر سی سی ڈی کی کارروائیاں نمایاں موضوع بنی ہوئی ہیں۔ چند دنوں میں 1509 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا اور 600 مغوی بچوں کو بازیاب کروایا گیا۔ لاہور میں جرائم کی شرح میں 68 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ چکوال، بھلوال اور گجرات جیسے اضلاع میں زیرو ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔سی سی ڈی امریکی ایف بی آئی کے طرز پر بنائی گئی ایک صوبائی ایجنسی ہے، جو بڑی وارداتوں اور پیچیدہ مقدمات کی تفتیش کے لیے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کےبیٹوں کے ذریعے فساد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی: عظمٰی بخاری
ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔