ایران کا شکریہ کہ حملے سے پہلے اطلاع دی، دنیا کو مبارک ہو، اب وقت ہے امن کا: ڈونلڈ ٹرمپ

سورس: The White House

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے حملے سے پہلے اطلاع دے دی تھی، کل 14 میزائل داغے گئے جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا، وہ ایران اور اسرائیل سے کہیں گے کہ خطے میں امن کی طرف بڑھیں۔ انہوں نے دنیا کو امن کی مبارکباد بھی دی جس سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ امریکہ کوئی جوابی کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر ایران کے قطر میں قائم امریکی اڈے العدید پر حملے کے بعد ایک پیغام میں کہا :"ایران نے ہمارے ہاتھوں اس کی نیوکلیئر تنصیبات کی تباہی کے جواب میں باضابطہ طور پر ایک کمزور ردِعمل دیا ہے، جیسا کہ ہمیں توقع تھی، اور ہم نے مؤثر طریقے سے اس کا جواب بھی دے دیا ہے۔ کل 14 میزائل داغے گئے جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا، اور ایک کو "آزاد چھوڑ دیا گیا" کیونکہ وہ کسی خطرناک سمت میں نہیں جا رہا تھا۔ مجھے یہ رپورٹ کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کوئی بھی امریکی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، اور بمشکل کوئی نقصان ہوا ہے۔"

صدر ٹرمپ نے دنیا کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا :"دنیا کو مبارک ہو,اب وقت ہے امن کا." ان کے اس پیغام سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ امریکہ کا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس پیغام میں اسرائیل کو بھی امن کی ترغیب دی ہے، حالانکہ اس سے پہلے وہ صرف ایران پر ہی دباؤ ڈالتے جب کہ اسرائیل کی کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب یہ تنازعہ جلد ہی اپنے اختتام کو پہنچ سکتا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap