مکران ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران سے بجلی منقطع ہونےکے بعد مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کردی گئی ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ نے ترجمان کیسکو کے حوالے سے بتایا کہ ایران سے ملنے والی بجلی دن 12 بجےسے منقطع ہے۔ گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی کے بعد فیڈرز کو مرحلہ وار بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ تربت،ہوشاب، پنجگور،گوادر، ڈور، پسنی اور اورماڑہ میں بجلی بحال کردی گئی ہے جب کہ ایران سے بجلی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان کیسکو کا کہنا ہےکہ مکران ڈویژن کے 3 اضلاع گوادر،کیچ اور پنجگور کو ایران سے 200 میگاواٹ بجلی ملتی ہے، بجلی بحالی کے لیےکیسکو اور ایرانی حکام رابطے میں ہیں۔ایران سے بجلی کی بحالی کے بعد صورتحال معمول پر آسکے گی۔