کیا ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے  پہلے قطر کو آگاہ کیا  تھا۔۔؟ نیویارک ٹائمز نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے قطر کو آگاہ کیا تھا۔۔؟ اس حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے قطر کو آگاہ کردیا تھا۔نیویارک ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل قطر کو آگاہ کردیا تھا تاکہ جانی نقصانات کا خطرہ کم کیا جاسکے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی’’ تسنیم‘‘ کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ’’آپریشن بشارت فتح‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ایرانی سیکیورٹی حکام کی جانب سے کہا گیا ہےکہ قطر میں امریکی ائیربیس پرحملےمیں اتنے ہی بم استعمال کیے جتنےامریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap