امریکہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو اہم ہدایت جاری کردی

دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو اہم ہدایت جاری کردی۔

‘‘جیو نیوز ‘‘ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکی سفارت خانے نے قطر میں موجود امریکی شہریوں کو کی گئی ای میل میں ہدایت کی ہے کہ وہ تاحکم ثانی محفوظ مقامات پر رہیں۔امریکی سفاتخانے کی یہ ہدایت ایران کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد سامنے آئی ہے۔

امریکی سفارت خانے کی ہدایت پر ردعمل دیتے ہوئے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال مستحکم ہے اور امریکی سفارتخانے کی ہدایات میں کسی خاص خطرے کا ذکر نہیں ہے۔قطر اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap