سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے

ریاض( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصرکی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ایوان شاہی نے انکے بلندیٔ درجات کیلیے دعا کی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap