اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے 20 تا 24 جون ملک میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے 20 تا 23 جون کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ میں بارش ہوگی، پشاور، مردان، صوابی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 تا 24 جون سکھر، لاڑکانہ، دادو،جیکب آباد میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
اس دوران مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ہے، آندھی، تیزہوا سے سولر پینلز، درختوں کے اکھڑنے، کمزور دیواروں کے گرنے کا خطرہ ہے۔ شہری موسم کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔