کراچی: ریتی بجری سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا، بچی سمیت خاتون جاں بحق

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ روڈ کے قریب ریتی بجری سے لوڈ ڈمپر ویگو گاڑی پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچی اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔


نجی ٹی وی جیو نیوزنے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ راشد منہاس روڈ پر ڈرگ روڈ کے قریب رات 3 بجے انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ریتی بجری سے لوڈ ڈمپر ایک ویگو گاڑی پر الٹ گیا۔


پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں 2 خواتین اور ایک بچی سوار تھی جو ڈمپر الٹنے سے دب گئیں جب کہ ویگو گاڑی چلانے والا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ کر نکل گیا۔


پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی، پولیس اور ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، 4 مشینوں کی مدد سے 3 سے زائد گھنٹے کے بعد گاڑی کو ڈمپر کے نیچے سے نکال لیا گیا۔


پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 48 سالہ شاہینہ، بچی کی شناخت 10 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی، حادثے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی جن کی شناخت 30 سالہ انعم کے نام سے ہوئی جب کہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔


فلاحی ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈمپروں کی ریس کے دوران ایک ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap