پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےطریقہ کارکیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےطریقہ کارکیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین سےرپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق جسٹس شاہدکریم نےجوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پرسماعت کی،وفاقی حکومت کی جانب سےڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ پیش ہوئے،متفق درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےاوراسکےطریقہ کارکوچیلنج کیاگیا، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنےکاطریقۂ کارنہیں بتایاگیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap