اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم جج ہیں ، کوئی ریفارمر نہیں ہیں،ہر مرتبہ کوئی نہ کوئی سیاسی جماعت بینیفشری ہوتی ہے،یہ خود سیاسی جماعتوں کو دیکھنا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے۔