کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے بھارت کو غیر ملکی مداخلت کا مرتکب قرار دیدیا

ا ٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے تصدیق کی کہ بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوا ہے۔


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسی (CSIS) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکام بشمول کینیڈا میں بھارتی پراکسی ایجنٹس، کینیڈا کی کمیونٹیز اور سیاست دانوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق بھارت کی یہ سرگرمیاں کینیڈا کے مؤقف کو بھارتی مفادات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش ہیں، بھارتی سرگرمیوں سے خاص طور پر کینیڈا کے خالصتان کے حامی افراد سے متعلق مؤقف پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔


یہ رپورٹ بھارت اور کینیڈا کے وزرائے اعظم کی جی سیون اجلاس میں گزشتہ روز کی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جب کہ اس ملاقات میں بھارت اور کینیڈا کے وزرائے اعظم نے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔


واضح رہے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات 2023 سے کشیدہ ہیں جب سابق کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے سکھ رہنما نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا تاہم مودی حکومت نے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap