پاکستانی سفارتخانے نے ایران سے پاکستان جانیوالے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی سفارتخانے نے ایران سے پاکستان جانے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران سے پاکستان بارڈر کے ذریعے جانے والے پاکستانی پیشگی اطلاع دیں،پیشگی اطلاع سے بارڈر پر بروقت کارروائی اور سہولت ممکن ہو سکے گی، بغیر اطلاع کے بارڈر پہنچنے سے غیرضروری مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

پاکستانی سفیر کامزید کہنا تھا کہ شہری تہران میں سفارتخانے یا زاہدان اور مشہد میں قونصلیٹ سے رابطہ کریں،شہری ٹوئٹر پر سفارتی دفاتر کے ذریعے پیشگی اطلاع دے سکتے ہیں،ایران سے روانہ ہونے والے پاکستانی اپنے پاسپورٹ پر خروج کی مہر ضرور لگوائیں،شہری بارڈر پوائنٹس بند ہونے سے قبل وہاں پہنچنا یقینی بنائیں،بارڈر بند ہونے کے بعد حکام سے رابطہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap