آٹے کی قیمت میں اضافہ، گھی سستا ہو گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ایک ماہ کےدوران گھی کی قیمتوں میں خاصی کمی دیکھی گئی۔

ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی ہول سیل میں 550 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ درجہ دوم کا گھی 30 روپے فی کلو سستا ہوکر ہول سیل500روپے کا ہوگیا۔ درجہ سوم50 روپے سستا ہوکر390 روپے فی کلوہول سیل ہوگیا۔

دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔ فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آٹے کی قیمت کم ہوگی۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap