اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور اگر ملتا تو ضرور جاتا۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ ملا ہے تاہم اگر ملتا تو ملاقات کے لیے ضرور جاتا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لسٹ والے لوگ ہی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہہ رکھا ہے کہ ملکی مفادات پر اتفاق ہونا چاہیے اور دوست ممالک کے سربراہان یا وفود آئیں تو آپ کو ساتھ دینا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap