سورس: WIkimedia Commons
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی سابقہ خاتون اول مشیل اوباما نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی حالیہ غیر موجودگی اور شوہر باراک اوباما کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر بات کی اور کہا کہ وہ اب اپنی زندگی میں وقت نکالنے اور اپنے لیے فیصلے کرنے کا موقع لے رہی ہیں۔ "اب میں اپنی زندگی کو اپنی مرضی سے کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں ہوں، اور اب میں اپنے کیلنڈر کو دیکھ کر اپنے لیے فیصلہ کرتی ہوں۔"
مشیل اوباما نے اداکارہ صوفیہ بش کے ساتھ "ورک ان پروگریس" پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچوں کی زندگیوں کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کرتی تھیں، مگر اب ایسا نہیں ہے۔ "اب وہ وقت گزر چکا ہے، اور اب مجھے یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ میں کیا کرنا چاہتی ہوں۔"
مشیل اوباما نے اپنے کتاب "بیکمنگ" میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ باراک اوباما کی سیاسی سرگرمیاں اور وائٹ ہاؤس کا دور ان کی شادی کے لیے تھوڑا مشکل تھا، جس کے نتیجے میں اکیلا پن اور تھکن کا سامنا ہوا۔ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد مشیل اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آواز اٹھائی اور گزشتہ سال نائب صدر کمیلا ہیرس کے لیے انتخابی مہم چلائی۔