سورس: Wikimedia Commons
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار اوم پوری کی پہلی بیوی سیما کپور نے حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں تلخ حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ نیوز 18 کے مطابق سیما کپور نے بتایا کہ ان کی شادی اس وقت ٹوٹ گئی جب وہ حاملہ تھیں اور اوم پوری کا نندتا پوری کے ساتھ افیئر شروع ہو گیا۔ سیما کے مطابق جب یہ بات ناقابل برداشت ہو گئی تو انہوں نے رشتہ ختم کر دیا۔ بدقسمتی سے ان کا بچہ بھی زندہ نہ رہ سکا۔ سیما نے بتایا کہ اوم پوری نے انہیں 25 ہزار روپے "معاوضے" کے طور پر اپنے سیکریٹری کے ذریعے بھجوائے لیکن انہوں نے یہ رقم لینے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انا نہیں بلکہ خودداری تھی۔