ژوب کے قریب پولیس کی گاڑی پرفائرنگ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہیدہوئے :حکام

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس (اے ٹی ایف) کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔


پولیس کے مطابق ژوب کے قریب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی جا ں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ژوب ہسپتال منتقل کیا گیا۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں زخمی 2 اے ٹی ایف اہلکار دم توڑ گئے جس کے بعد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی۔


شہید اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر محمد منگل زئی شیرانی، شفیق اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap