لاہور (ویب ڈیسک) ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تشدد پر اُکسانے والی زبان کا استعمال پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ یہ طرزِ فکر و عمل سابق حکمراں جماعت کو بالآخر پھندے میں پھنسادے گا۔
آج نیوز کے مطابق پروگرام روبرو میں میزبان شوکت پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا میرا خیال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت دی جانی چاہیے کیونکہ اس صورت میں وہ لوگ تشدد پر اُکسانے والی زبان استعمال کرکے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار لیں گے۔