پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران گرفتار

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے جہلم میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا۔


ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے راہٹیان کالونی جہلم میں غیر کشمیریوں کو غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان عبداللہ خان، ناصر حیات اور مقصود احمد کے خلاف اصل الاٹمنٹ ڈیڈ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افسران کا تعلق وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے ہے اور ان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن کا کیس نمبر 17/25 درج کیا گیا ہے۔


حکام کے مطابق ملزمان پر سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث افسران کو کڑی سزا دی جائے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap