ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی سے ایک ماہ قبل منگیتر کی اچانک وفات کے صدمے سے دوچار نوجوان نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ملتان میں تھانہ قطب پور کی حدود میں ٹمبر مارکیٹ کے رہائشی نوجوان نے منگیتر کی وفات کے صدمے کا شکار ہوکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق پچیس سال کے ضمیر علی شاہ کی اگلے ماہ شادی تھی، جس سے قبل اس کی منگیتر اچانک وفات پاگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ صدمے کے شکار نوجوان نے گندم میں رکھی جانیوالی زہریلی گولیاں کھا لیں، جسے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس حکام نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔