لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنانا اور اشتعال انگیزی کی روک تھام ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام بمطابق 27 جون تا 6 جولائی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت پنجاب میں 7 قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کے علاوہ کوئی نئی اختراع نہیں ہو گی۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔