اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت کرنے 10رکنی بنچ پر بھی اعتراض کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے کہاکہ 10رکنی بنچ یہ کیس نہیں سن سکتا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کس قانون کے تحت یہ کہہ رہے ہیں؟ہمیں وہ قانون بتائیں،عزت دینے سے عزت ملتی ہے،آج آپ کی عزت سپریم کورٹ کی وجہ سے ہے،آج ہم ہیں،کل ہم ہوں گے نہ آپ،وکیل حامد خان نے کہاکہ آپ غصے میں ہیں، کیس نہ سنیں، 13رکنی بنچ کے فیصلے پر نظرثانی کو 12رکنی بنچ نہیں سن سکتا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم کیس سنیں گے تقریباً کیس کنکولوڈ ہو چکا ہے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ ہم نے بنچ بنا دیا ہے آپ کا اعتراض ہے تو بتا دیں،ہم آپ کا اعتراض مستر د کرتے ہیں،ہم نے آپ کا اعتراض مسترد کردیا، آپ بنیادی نکتے پر آ جائیں۔