کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔کراچی کے مضافاتی علاقےکاٹھور، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ ملیر، صفورا، ماڈل کالونی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔ڈیفنس، اسکیم 33 اور نارتھ ناظم آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، شارع فیصل کے علاوہ طارق روڈ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی، طارق بن زیاد سوسائٹی ملیر میں بھی بجلی بند ہوگئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہےا ور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔خیال رہےکہ کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔میٹرولوجسٹ انجم نذیر کے مطابق ہفتےکو تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ شہر میں اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی گجرات میں ہواکاکم دباؤ موجود ہے، ہواکاکم دباؤ آئندہ دنوں سندھ میں بارش کا باعث بنے گا، بارش کی وجہ سے سندھ کے بیشترشہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap