ٹورازم کمپنی سالار گروپ نے ابوظبی میں اپنی نئی بر انچ کا افتتاح کر دیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی کی معروف ٹورازم کمپنی سالار گروپ نے ابوظبی میں اپنی نئی بر انچ شروع کر دی ہے افتتاحی تقریب میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کبیر خان آفریدی نے بطور مہمان خاص شرکت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ابوظبی کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم کاروباری شخصیات جنت آفریدی‘رفیق حسن نے بھی شرکت کی۔ سوشل میڈیا سٹارز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ بہار علی نے بتایا کہ دبئی آفس کی جلد کامیابی کے بعد انہوں نے ابوظبی میں نئی برانچ کا سوچا اور جلد ہی اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔والدین کی خصوصی دعاوں اور انتھک محنت کی بدولت انکو جلد ترقی ملی۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو بیرون ملک اچھے تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے لیے ہم مواقع فراہم کرینگے۔ ورک پرمٹ اور آوٹ باونڈ ورک کی تمام سہولیات انکے آفس میں موجود ہے۔ہم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جو اعلان کیا اس کو عملی شکل بھی دی۔ تقریب سے کبیر آفریدی نے بھی خطاب کیا اور بہار علی کو انکی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں بہار علی نے مہمان خاص کبیر آفریدی کو بطور برانڈ ایمبیسڈر کمپنی کی طرف سے کارDodge Challenger SRT بطور تحفہ پیش کی۔لاونچنگ تقریب کے بعد ابوظبی میں سالار خان ٹورازم کے نئے آفس کا افتتاح کبیر آفریدی نے کیا۔اس موقع پر آفس میں مختلف ویزہ سروسز کے بارے مہمانوں کو معلومات فراہم کی گئیں-

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap