آپ غصے کی حالت میں ہیں  یہ سماعت نہ کریں،حامد خان کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستیں نظرثانی کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل حامد خان نے جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ غصے کی حالت میں ہیں یہ سماعت نہ کریں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا مائنڈیورلینگویج، میں کس حالت میں ہوں مجھے معلوم ہے،میں اس ادارے کی خاطر اپنی والدہ کی فاتحہ چھوڑ کر آیا ہوں آپ مذاق پر تلے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستیں نظرثانی کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 10رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین خان نے وکیل حامد خان سے کہا کہ ہم نے آپ کا یہ اعتراض مسترد کر دیا ہے اب آگے بڑھیں ،آپ جن نکات پر دلائل دے رہےہیں یہ دلائل دو مرتبہ ہمارے سامنے دیئے جا چکے،اچھا نہیں لگتا کہ دوبارہ یہ سب کہا جائے،آپ نے اپنی درخواست پراعتراضات کئے تھے وہ فیصلہ ہو چکا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ نے دلائل کل دے دیئے تھے وہ بہت ہیں،وکیل حامد خان نے کہاکہ آپ میری پوری بات سن لیں آپ غصے میں ہیں، میری بات سن لیجیے جو ڈیشل کمیشن بنچ بناتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کس قانون کے تحت بنچ بناتا ہے؟حامد خان نے کہاکہ 26ویں ترمیم کے تحت آرٹیکل 191اے کے تحت بنتے ہیں بنچز،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ 26ویں ترمیم کے مخالف ہیں تو اس پر کیسے انحصار کررہے ہیں،حامد خان نے کہاکہ اسی لئے کہا تھا 26ویں ترمیم پر پہلے فیصلہ کردیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قانون کا حوالہ دیں گے تو آپ کو کل تک سنیں گے،حامد خان نے کہاکہ آپ مجھے بات تو کرنے دیں یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ بار بار آپ مجھے ٹوکیں۔

حامد خان نے جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ غصے کی حالت میں ہیں یہ سماعت نہ کریں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا مائنڈیورلینگویج، میں کس حالت میں ہوں مجھے معلوم ہے،میں اس ادارے کی خاطر اپنی والدہ کی فاتحہ چھوڑ کر آیا ہوں آپ مذاق پر تلے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap