سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)دریائے سوات میں ڈوبنے والی متاثرہ فیملی کا تعلق پنجاب کے شہر ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بچنے والے سیاح عدنان کاکہناتھا کہ متاثرہ فیملی کا تعلق ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے ،صبح ناشتے کیلئے دریائے سوات کے کنارے موجود تھے کہ سیلاب آیا اور فیملی پھنس گئی ،عدنان نے کہاکہ جاں بحق افراد میں 4خواتین اور 6بچے شامل ہیں،عدنان نے بتایا کہ ہماری فیملی کے علاوہ بھی دیگر 3افراددریا برد ہوئے۔