دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نےکے حوالے سے بتایا کہ شامی وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا ہوا جس دوران 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خودکش بمبار نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
شامی وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ دھماکا کرنے والا داعش کا کارکن تھا۔