کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران سے مزید 99پاکستانی تفتان بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے،مزید99پاکستانی تفتان بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے،واپس آنے والوں میں 93زائرین اور6طلبا شامل ہیں۔
یادرہے کہ گوادر کے سرحدی گیٹ سے ابتک 10ہزار400پاکستانی واپس پہنچ چکے ہیں۔