نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے اسرائیل اور ایران سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چین کے نمائندہ نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کونسل دنیا میں امن کے قیام کی پابند ہے، امریکا نے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی، امریکا نے ایران کی خودمختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو صورتحال میں انصاف کرنا چاہئے، چین کو تشویش ہے کہ صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی، فریق مذاکرات پر واپس آئیں، شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔