کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل میں جنگ کے باعث ایرانی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں ایرانی پٹرول کی ترسیل بند ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ایرانی پٹرول کی ترسیل بند ہونے سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں پٹرول دستیاب نہ ہونے سے پیٹرول پمپ بند ہوگئے جن پٹرول پمپس پرفیول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔
شہر میں پٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی نئی سپلائی آنے سے آج صورتحال معمول پر آجائےگی، شہریوں نےقیمت بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ روز زیادہ پٹرول خریدا۔