سورس: فائل فوٹو
نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیکل عملے کو عالمی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق صحافیوں کی عالمی تمظیم CPJ کی جانب سے بھی ایرانی ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تقریباً 200 صحافیوں کے قتل نے اسے خطے کے دیگر مقامات پر میڈیا کو نشانہ کی حوصلہ افزائی کی، یہ خونریزی اب ختم ہونی چاہیے۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر بھی میزائل داغاتھا ۔