بلوچستان کا رواں مالی سال کا 10 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کا مالی سال دو ہزار پچیس چھبیس کا 10 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا۔

سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی بجٹ 20 ارب روپے سرپلس ہوگا،غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب تک مختص ہونے کا امکان ہے، صوبائی پی ایس ڈی پی کا 200 ارب روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔

تعلیم کیلئے 175 ارب ، صحت کیلئے 110 ارب رکھنے کی تجویز ہے، بلوچستان کو این ایف سی کی مد میں 713 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap