لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان بے حد خوبصورت اور قدرتی حسن سے مالا مال ملک ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں سیاحت کی ترغیب اور تلقین کی ہے۔پنجاب صحراؤں پہاڑی سلسلے جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے۔ پنجاب کے خوبصورت سیا حتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے دیر پا اقدامات کئے جارہے ہیں۔