حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کیلئے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap