کراچی ایئر پورٹ پر سری لنکا کے شہری کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (آئی این پی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوران تلاشی سری لنکا سے تعلق رکھنے والے شخص سے ایک کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے منشیات مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ مہیں چھپا رکھی تھی۔ملزم غیرملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف پاکستان سے دیگر ممالک میں منشیات اسمگلنگ کے انسدادِ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap