موجودہ حکومت نے کسان کا 22ارب روپے کا نقصان کیا، آج گندم خریدنے والا کوئی نہیں،ملک احمد بھچر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمدبھچرکاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے کسان کا 22ارب روپے کا نقصان کیا، آج گندم خریدنے والا کوئی نہیں، محکمہ فوڈ کو ختم کردیاگیا،مریم نواز کی ٹیم معاملات کو پتہ نہیں کس طرف لے کر جارہی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیومیں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمدبھچر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رانا صاحب نے ذومعنی الفاظ میں ایک بہت بڑی بات کردی ہے،ان کی جماعت یا حکومت کی توجہ میڈیا کی جانب زیادہ ہے،میں عرض کروں گا کہ کچھ زیادہ ہی ہوگئی ہے،میں اس کو تھوڑاسا بیان کردوں کہ آپ کے پاس سب سے بڑا صوبہ ہے اور اکثریت ہے،آپ کی ترجیحات ،آپ ہر چیز کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں،آپ نے بی ایچ یوز،سکولز،آر آئی سیز،پہلے دنوں ایک سو بیسک ہیلتھ یونٹس(بی ایچ یوز)کو آؤٹ سورس کیا،ان کاکہناتھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے اطلاق کیلئے کم از کم سال ڈیڑھ سال لگتا ہے،اس کے بعد بندہ اگلا قدم اٹھاتا ہے ،7لاکھ روپے میں آپ نے بی ایچ یوز کو آؤٹ سورس کیاپھر دو ماہ کے اندر دوسرے کو 10لاکھ میں آؤٹ سورس کیا،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں جب آپ انسانوں پر کام کریں گے،آپ چار سڑکیں سامنے لگا دیں،کلینک آن ویل کو ٹی وی پر چلاتے رہیں،میں یہ نہیں سمجھتا۔

موجودہ حکومت نے کسان کا 22 ارب روپے کا نقصان کیا، آج گندم خریدنے والا کوئی نہیں، محکمہ فوڈ کو ختم کر دیا گیا، مریم نواز کی ٹیم معاملات کو پتا نہیں کس طرف لے کر جارہی ہے، ملک احمد بچھڑ، اپوزیشن لیڈر پنجاب#NadeemMalikLive #Pakistan #SamaaTv pic.twitter.com/vDW3bUrC0r

— Nadeem Malik ???????? (@nadeemmalik) July 17,2025

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap