ایرانی صدر کی گاڑی راستے میں بند، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا

تہران (ویب ڈیسک) بیشتر ایشیائی ممالک میں حکمرانوں کے پروٹوکول اور عیاشیوں کی کہانیاں تو آپ بھی سنتے رہے ہوں گے لیکن آپ کو یہ جان کر بے حد حیرت ہوگی کہ ایرانی صدر کی گاڑی خراب ہوئی تو انہیں ٹیکسی میں سفرکرنا پڑا ہے ۔


تفصیل کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اس وقت غیر معمولی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سرکاری گاڑی غیر معیاری پٹرول کی وجہ سے راستے میں خراب ہوگئی ، صدر مملکت تبریز کے دورے پر تھے جب قافلے کی تین گاڑیوں میں قزوین کے ایک پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوایا گیا تاہم کچھ ہی فاصلے پر پانی ملا ناقص پٹرول گاڑیوں کی خرابی کا باعث بن گیا، جس کے نتیجے میں قافلہ رُک گیا۔


صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دیے بغیر خود ہی ایک نجی ٹیکسی کا بندوبست کیا اور تبریز روانہ ہو گئے۔ادھراعلیٰ حکام کے مطابق، جس پٹرول پمپ سے ایندھن لیا گیا تھا، اس پر پہلے بھی پٹرول میں پانی ملانے کی شکایات موصول ہو چکی تھیں، ایرانی نیشنل آئل پروڈکٹس ڈسٹری بیوشن کمپنی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap